سلوکِ نا روا کا اس لئے شکوہ نہیں کرتا - Urdu Poetry

word best urdu poetry, best no1 urdu poetry blog, sad poetry,gazals, 2 lines poetry

ہفتہ، 7 مارچ، 2020

سلوکِ نا روا کا اس لئے شکوہ نہیں کرتا

سلوکِ نا روا کا اس لئے شکوہ نہیں کرتا
‎کہ میں بھی تو کسی کی بات کی پروا نہیں کرتا
‎ترا اصرار سر آنکھوں پہ تجھ کو بھول جانے کی
‎میں کوشش کرکے دیکھوں گا مگر وعدہ نہیں کرتا
‎بہت ہشیار ہوں اپنی لڑائی آپ لڑتا ہوں
‎میں دل کی بات کو دیوار پر لکھا نہیں کرتا
‎اگر پڑ جائے عادت آپ اپنے ساتھ رہنے کی
‎یہ ساتھ ایسا ہے کہ انسان کو تنہا نہیں کرتا
‎زمیں پیروں سے کتنی بار اک دن میں نکلتی ہے
‎میں ایسے حادثوں پر دل مگر چھوٹا نہیں کرتا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں