نگاہ- شوق سے کب تک مقابلہ کرتے - Urdu Poetry

word best urdu poetry, best no1 urdu poetry blog, sad poetry,gazals, 2 lines poetry

ہفتہ، 7 مارچ، 2020

نگاہ- شوق سے کب تک مقابلہ کرتے

نگاہ- شوق سے کب تک مقابلہ کرتے
‎وہ التفات نہ کرتے تو اور کیا کرتے

‎یہ رسم- ترک- محبت بھی ہم ادا کرتے
‎تیرے بغیر مگر زندگی کو کیا کرتے

‎غرور- حسن کو مانوس- التجا کرتے
‎وہ ہم ہیں کہ جو خود داریاں فنا کرتے

‎کسی کی یاد نے تڑپا دیا پھر آ کے ہمیں
‎ہوئی تھی دیر نہ کچھ دل سے مشورا کرتے

‎یہ پوچھو حسن کو الزام دینے والوں سے
‎جو وہ ستم بھی نہ کرتا تو آپ کیا کرتے

‎ستم شعار ازل سے ہے حسن کی فطرت
‎جو میں وفا بھی نہ کرتا تو وہ جفا کرتے

‎ہمیں تو اپنی تباہی کی داد بھی نہ ملی
‎تری نوازش- بیجا کا کیا گلا کرتے---!!!!

‎نگاہ- ناز کی معصومیت ارے توبہ!!!
‎جو ہم فریب نہ کھاتے تو اور کیا کرتے

‎نگاہ- لطف کی تسکیں کا شکریہ، لیکن
‎متاع- درد کو کس دل سے ہم جدا کرتے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں