دیدنی ہے زخمِ دل اور آپ سے پردہ بھی کیا - Urdu Poetry

word best urdu poetry, best no1 urdu poetry blog, sad poetry,gazals, 2 lines poetry

ہفتہ، 7 مارچ، 2020

دیدنی ہے زخمِ دل اور آپ سے پردہ بھی کیا

دیدنی ہے زخمِ دل اور آپ سے پردہ بھی کیا
اک  ذرا  نزدیک  آ کر  دیکھئے، ایسا  بھی کیا

ہم بھی نا واقف  نہیں آدابِ محفل  سے مگر
چیخ اٹھیں خاموشیاں تک،ایسا سناٹا بھی کیا

خود ہمیں جب دستِ قاتل کو دعا  دیتے رہے
پھر کوئی اپنی  ستم گاری پہ شرماتا بھی کیا

جتنے  آئینے تھے سب  ٹوٹے  ہوئے  تھے  سامنے
شیشہ گر! باتوں سے اپنی ہم کو بہلاتا بھی کیا

ہم  نے  ساری  زندگی  اک  آرزو  میں  کاٹ  دی
فرض کیجے کچھ نہیں کھویا، مگر پایا بھی کیا

بے  محابا  تجھ  سے  اکثر  سامنا  ہوتا  رہا---!!
زندگی تو نے مجھے دیکھا نہ  ہو ایسا  بھی کیا

بے طلب اک جستجو سی، بے سبب اک انتظار
عمرِ بے پایاں کا اتنا  مختصر  قصہ  بھی  کیا

غیر سے بھی جب ملا اختر تو ہنس کر ہی ملا
آدمی  اچھا  ہو  لیکن  اس  قدر  اچھا بھی کیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں