رقص میں رات ہے بدن کی طرح - Urdu Poetry

word best urdu poetry, best no1 urdu poetry blog, sad poetry,gazals, 2 lines poetry

منگل، 24 مارچ، 2020

رقص میں رات ہے بدن کی طرح


رقص میں رات ہے بدن کی طرح
بارشوں کی ہَوا میں، بَن کی طرح

چاند بھی میری کروٹوں کا گواہ
میرے بِستر کی ہر شِکن کی طرح

چاک ہے دامن قبائے بہار
میرے خوابوں کے پیرہن کی طرح

زندگی،تجھ سے دُور رہ کر، مَیں
کاٹ لوں گی جلا وطن کی طرح

مُجھ کو تسلِیم، میرے چاند، کہ مَیں
تیرے ہمراہ ہُوں گہن کی طرح

با ر ہا تیرا انتظار کیا
اپنے خوابوں میں اِک دُلہن کی طرح

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں