یہ بادلوں میں ستارے ابھرتے جاتے ہیں - Urdu Poetry

word best urdu poetry, best no1 urdu poetry blog, sad poetry,gazals, 2 lines poetry

منگل، 24 مارچ، 2020

یہ بادلوں میں ستارے ابھرتے جاتے ہیں

یہ بادلوں میں ستارے ابھرتے جاتے ہیں
کہ آسماں کو پرندے کترتے جاتے ہیں​

تمہارے شہر میں تہمت ہے زندہ رہنا بھی
جنہیں عزیز تھیں جانیں وہ مرتے جاتے ہیں

نہ جانے کب تمھیں فرصت ملے گی آنے کو
تمہارے آنے کے دن گزرتے جاتے ہیں

کہا تو یہ تھا کہ چھوڑیں انا کی مسند کو
مگر یہ لوگ تو دل سے اترتے جاتے ہیں

کہاں سے آئی ہے تابش یہ سر پھری آندھی
کہ جس قدر بھی دیئے تھے بکھرتے جاتے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں