علاج درد دل تم سے مسیحا ہو نہیں سکتا - Urdu Poetry

word best urdu poetry, best no1 urdu poetry blog, sad poetry,gazals, 2 lines poetry

ہفتہ، 7 مارچ، 2020

علاج درد دل تم سے مسیحا ہو نہیں سکتا

علاج درد دل تم سے مسیحا ہو نہیں سکتا تم اچھا کر نہیں سکتے میں اچھا ہو نہیں سکتا 
عدو کو چھوڑ دو پھر جان بھی مانگو تو حاضر ہے تم ایسا کر نہیں سکتے تو ایسا ہو نہیں سکتا 
ابھی مرتے ہیں ہم جینے کا طعنہ پھر نہ دینا تم یہ طعنہ ان کو دینا جن سے ایسا ہو نہیں سکتا 
تمہیں چاہوں تمہارے چاہنے والوں کو بھی چاہوں مرا دل پھیر دو مجھ سے یہ جھگڑا ہو نہیں سکتا 
دم آخر مری بالیں پہ مجمع ہے حسینوں کا فرشتہ موت کا پھر آئے پردا ہو نہیں سکتا 
نہ برتو ان سے اپنائیت کے تم برتاؤ اے مضطرؔ پرایا مال ان باتوں سے اپنا ہو نہیں سکتا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں