مری صفات کا جب اس نے اعتراف کیا ‎بجائے چہرے کے آئینہ میں نے صاف کیا - Urdu Poetry

word best urdu poetry, best no1 urdu poetry blog, sad poetry,gazals, 2 lines poetry

ہفتہ، 7 مارچ، 2020

مری صفات کا جب اس نے اعتراف کیا ‎بجائے چہرے کے آئینہ میں نے صاف کیا

مری صفات کا جب اس نے اعتراف کیا 
‎بجائے چہرے کے آئینہ میں نے صاف کیا

‎چھپا تھا ہیرا کوئی راستے کے پتھر میں 
‎ہماری ٹھوکروں نے اس کا انکشاف کیا 

‎موافقت میں چلی تھی مرے سفینے کی 
‎ہوا نے بیچ سمندر میں اختلاف کیا---!!!

‎گہر بنا کے صدف نے اسے نکالا ہے----!!!
‎کبھی جو بوند نے دریا سے انحراف کیا 

‎زمین گھومتی ہے جیسے اپنے محور پر 
‎خود اپنی ذات کا میں نے یوں ہی طواف کیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں