شکست مان کے تسخیر کر لیا ہے مجھے - Urdu Poetry

word best urdu poetry, best no1 urdu poetry blog, sad poetry,gazals, 2 lines poetry

اتوار، 22 مارچ، 2020

شکست مان کے تسخیر کر لیا ہے مجھے

شکست مان کے تسخیر کر لیا ہے مجھے
غزال دشت نے زنجیر کر لیا ہے مجھے
میں منتشر تھا کسی عکس رائیگاں کی طرح
نگاہ شوق نے تصویر کر لیا ہے مجھے
بکھر گیا تھا سر شہر آشیانہ میں
کسی کے ربط نے تعمیر کر لیا ہے مجھے
نکل کے جاؤں کہاں میں حصار گردش سے
سفر نے پاؤں میں زنجیر کر لیا ہے مجھے
سکوت غم سے بدن خاک ہو چلا تھا مگر
طلسم لمس نے اکسیر کر لیا ہے مجھے
مرے سخن میں سما کر کتاب رو نے مری
خود اپنے حسن کی تفسیر کر لیا ہے مجھے
میں اک خیال سر رہ گزار شب تھا
کسی کے خواب نے تعبیر کر لیا ہے مجھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں