‎تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں ‎حسنِ یزداں سے تجھے حسنِ بتاں تک دیکھوں - Urdu Poetry

word best urdu poetry, best no1 urdu poetry blog, sad poetry,gazals, 2 lines poetry

اتوار، 22 مارچ، 2020

‎تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں ‎حسنِ یزداں سے تجھے حسنِ بتاں تک دیکھوں


‎تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں
‎حسنِ یزداں سے تجھے حسنِ بتاں تک دیکھوں
‎تو نے یوں دیکھا ہے جیسے کبھی دیکھا ہی نہ تھا
‎میں تو دل میں تیرے قدموں کے نشاں تک دیکھوں
‎صرف اس شوق میں پوچھی ہیں ہزاروں باتیں
‎میں تیرا حسن تیرے حسنِ بیاں تک دیکھوں
‎میرے ویرانہء جاں میں تیری یادوں کے طفیل
‎پھول کھلتے ہوئے نظر آتے ہیں جہاں تک دیکھوں
‎وقت نے ذہن میں دھندلادیئے تیرے خدوخال
‎یوں تو میں توٹتے تاروں کا دھواں تک دیکھوں
‎دل گیا تھا تو یہ آنکھیں بھی کوئی لے جاتا
‎میں فقط ایک ہی تصویر کہاں تک دیکھوں
‎ایک حقیقت سہی فردوس میں حوروں کا وجود
‎‎حسنِ انساں سے نمٹ لوں تو وہاں تک دیکھوں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں