یہ چاہتیں یہ پذیرائیاں بھی جھوٹی ہیں - Urdu Poetry

word best urdu poetry, best no1 urdu poetry blog, sad poetry,gazals, 2 lines poetry

اتوار، 22 مارچ، 2020

یہ چاہتیں یہ پذیرائیاں بھی جھوٹی ہیں

یہ چاہتیں یہ پذیرائیاں بھی جھوٹی ہیں
یہ عمر بھر کی شناسائیاں بھی جھوٹی ہیں
یہ لفظ لفظ محبت کی یورشیں بھی فریب
یہ زخم زخم مسیحائیاں بھی جھوٹی ہیں
مرے جُنوں کی حقیقت بھی سر بسر جھوٹی
ترے جمال کی رعنائیاں بھی جھوٹی ہیں
کُھلی جوآنکھ تو دیکھا کہ شہرِفُرقت میں
تری مہک تری پرچھائیاں بھی جھوٹی ہیں
فریب کار ہیں اِظہار کے سب وسیلے بھی
خیال و فکر کی گہرائیاں بھی جھوٹی ہیں
تمام لفظ و معانی بھی جھوٹ ہیں ساجد
ہمارے عہد کی سچائیاں بھی جھوٹی ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں