آرائشِ خیال بھی ہو دل کشا بھی ہو - Urdu Poetry

word best urdu poetry, best no1 urdu poetry blog, sad poetry,gazals, 2 lines poetry

ہفتہ، 7 مارچ، 2020

آرائشِ خیال بھی ہو دل کشا بھی ہو

آرائشِ خیال بھی ہو دل کشا بھی ہو
وہ درد اب کہاں جسے جی چاہتا بھی ہو

یہ کیا کہ روز ایک سا غم ایک سی اُمید
اِس رنجِ بے خُمار کی اب انتہا بھی ہو

یہ کیا کہ ایک طور سے گزرے تمام عمر
جی چاہتا ہے اب کوئی تیرے سوا بھی ہو

ٹوٹے کبھی تو خوابِ شب و روز کا طلسم
اتنے ہجوم میں کوئی چہرہ نیا بھی ہو

دیوانگیء شوق کو یہ دُھن ہے اِن دنوں
گھر بھی ہو اور بے دَر و دیوار سا بھی ہو

جُز دل کوئی مکان نہیں دہر میں جہاں
رہزن کا خوف بھی نہ رہے در کھلا بھی ہو

ہر ذرہ ایک محملِ عبرت ہے دشت کا
لیکن کسے دکھاوں کوئی دیکھتا بھی ہو

ہر شے پکارتی ہے پسِ پردہء سکوت
لیکن کسے سناوں کوئی ہم نوا بھی ہو

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں